لاہور چیمبر کے عہدیداروں کا یاسر خورشید کے والد اور انیس الحق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

لاہور چیمبر کے عہدیداروں کا یاسر خورشید کے والد اور انیس الحق کے انتقال پر ...

  

لاہور(این این آئی)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن یاسر خور؎شید کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، مزید برآں لاہور چیمبر نے آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل انیس الحق کی ناگہانی وفات پر بھی اظہار تعزیت کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ دونوں شخصیات کا انتقال بڑا نقصان اور ان کے اہل خانہ کے لیے سانحہ ہے۔ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

مزید :

کامرس -