ٹیوٹا اور اپٹما میں ٹیکسٹائل سیکٹر کونسل بنانے پر اتفاق

ٹیوٹا اور اپٹما میں ٹیکسٹائل سیکٹر کونسل بنانے پر اتفاق

  

لاہور(پ ر) چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے گزشتہ روز اپٹما کے چئیرمین عادل بشیر سے اپٹما کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں طے پایا کہ ٹیکسٹائیل سیکٹر میں ورک فورس کی تیاری میں ٹیوٹا اور اپٹما آپس میں قریبی رابطہ رکھیں گے اسی سلسلے میں ٹیکسٹائیل سیکٹر کونسل بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس قریبی رابطہ سے ٹیوٹا ٹیکسٹائیل انڈسٹری کی ورک فورس کی ضروریات کے مطابق کورسز ڈیزائین کرے گا سلیبس کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا تاکہ ٹیوٹا کے طلبہ کو فوری روزگار میسر آسکے۔ٹیکسٹائیل سیکٹر کونسل میں ٹیوٹا اور اپٹما کے نمائندے شامل ہوں گے۔ملاقات کے موقع پر اپٹما کے عہدیداراں اور سی اواو ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے علی سلمان صدیق نے کہا کہ ٹیوٹا کا نیا وژن انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق کورسز اور اپنے طلبہ کے لئے روزگار کا بندوبست کرنا ہے اور اس کونسل کا قیام اسی سلسلے کی طرف اگلا قدم ہے۔ٹیکسٹائیل سیکٹر کونسل ٹریننگ،نصاب کو انڈسٹری کی ضروریات کی مطابق ڈھالنے میں ٹیوٹا کی رہنمائی کرے گی تاکہ ہمارے تیار کردہ بچے انڈسٹری کی ضرورت پر پورا اتریں۔اس موقع پر اپٹما کے چئیرمین عادل بشیر نے علی سلمان صدیق کے اس قدم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائیل انڈسٹری کی ان ضروریات کو پورا کرنے کے کونسل کا قدام ایک احسن قدم ہے۔

مزید :

کامرس -