افغانستان کو برآمدات میں پہلی ماہی سہ کے دوران22.95فیصد اضافہ ہوگیا

افغانستان کو برآمدات میں پہلی ماہی سہ کے دوران22.95فیصد اضافہ ہوگیا

  

اسلام آباد(یواین پی)افغانستان کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستانی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے ستمبر 2019ئتک افغانستان کو برآمدات سے ملک کو 299.98 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 22.95 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو243.97 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ستمبر2019 میں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو77.46 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا،گزشتہ سال ستمبر میں افغانستان کو برآمدات سے پاکستان کو 59.77 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مالی سال 2018-19 کے دوران افغانستان کو پاکستانی برآمدات کا مجموعی حجم 1.19 ارب ڈالر رہاتھا۔

مزید :

کامرس -