نامعلوم ہیکر نے دھوکہ دہی سے شہری کے ڈھائی لاکھ روپے چوری کرلئے

نامعلوم ہیکر نے دھوکہ دہی سے شہری کے ڈھائی لاکھ روپے چوری کرلئے

  

رستم(تحصیل رپورٹر) نامعلوم ہیکر نے دھوکہ دہی سے رستم کے شہری سے ڈھائی لاکھ روپے چوری کرلئے، شہری سےATM کارڈ بلاک ہونے کا بہانہ بتاکر کوڈ نمبر حاصل کرلیا، ہیکر نے خود کو UBLکا سپروائزر ظاہر کیا، معلوم ہوا کہ ہیکر نے رقم سے بجلی کے بل ادا کئے، ایف آئی اے سائبر کرائم میں رپورٹ درج کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رستم کے رہائشی اسدزمان ولد شمس الزمان نے رستم پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 24 اور 25 اکتوبر کے درمیانی شب کو موبائل نمبر پر 021111825888 سے کال آئی اور کہا کہ میں UBLہیڈ آفس سے سپروائزر بات کررہا ہوں آپ کا ATMکارڈ بلاک ہورہی ہے آپ کے موبائل سم پر جو کوڈ آئیگا وہ مجھے بھیج دیں میں نے مسلسل 40 مرتبہ Pinکوڈ اس کو سینڈ کیا صبح میرے موبائل سم پر میسج آیا کہ آپ کے اکاؤنٹ سے 259117 روپے دوسرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوچکے ہیں UBLرستم برانچ جاکر بینک اسٹیمنٹ میں معلوم ہوا کہ کسی نامعلوم ہیکر نے رقم چوری کرکے اس سے چالیس عددبجلی کے بل ادا کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایف آئی اے سائبر کرائم پشاور میں نامعلوم ہیکر کے خلاف قانونی کاروائی کی عرض سے درخواست جمع کردای ہے۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -