ڈیرہ،پولیس کے ہاتھوں مطلوب اشتہاری گرفتار

  ڈیرہ،پولیس کے ہاتھوں مطلوب اشتہاری گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ٹاؤن پولیس کا مخبر کی اطلاع پردہشتگردی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، مطلوب اشتہاری ملزم کے والد اوربھائی کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، پولیس نے مطلوب اشتہاری ملزم سمیت اسکے والد اور بھائی کو گرفتار کرلیا، اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹاؤن صابر حسین بلوچ نے مخبر کی اطلاع پرسال 2011میں دہشتگردی اور دیگر دفعات365-7ATA, 148-149کے تحت ٹاؤن پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم خالد وزیر لد زاویل خان وزیر سکنہ وانا حال آڑہ روڈکی اسکے گھر موجودگی کی اطلاع پر لیڈی پولیس و دیگر پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مارا۔ پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی مطلوب اشتہاری ملزم خالد وزیر اور اس والد زاویل وزیر سمیت اسکے بھائی حامد العابد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس نے مطلوب اشتہاری ملزم خالد وزیر، اس کے بھائی حامد العابد اور والد زاویل خان وزیر کو گرفتار کرکے ملزمان سے 2پستول اور25کارتوس برآمد کرکے ان کیخلاف زیر دفعہ353-324-186-216-15AAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -