قرطبہ یونیورسٹی پشاورمیں دوایم فل سکالرز کو زبانی امتحانات کے بعد ڈگریاں دینے کی سفارش

          قرطبہ یونیورسٹی پشاورمیں دوایم فل سکالرز کو زبانی امتحانات کے بعد ...

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)قرطبہ یونیورسٹی پشاور کیمپس میں کنٹرولر امتحانات مجیب الرحمن کے زیر اہتمام دو ایم فل کے اسکالرز کے زبانی امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ڈاکٹر محمد اشرف کمال کی نگرانی میں ایم فل اسکالر شیر رحمن نے ساغر صدیقی کی غزل کا تحقیقی وتنقیدی جائزہ کے حوالے سے مقالہ لکھا تھا، اس کا زبانی امتحان پروفیسر ڈاکٹر روبینہ شاہین صدر شعبہ اردو پشاور یونیورسٹی نے لیا۔ ڈیفنس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سوالات کے بعد شیر رحمن کو ایم فل کی ڈگری دینے کی سفارش کی گئی۔ دوسرا مقالہ ڈاکٹر محمد اشرف کمال کی نگرانی میں ایم فل اسکالر مراد علی خان نے نسیم حجازی کے ناولوں میں طنزیہ ومزاحیہ عناصر کے حوالے سے تحریر کیا۔ اس کا زبانی امتحان ڈاکٹر علی استاد محمد پشاور یونیورسٹی نے لیا اور سوالات وجوابات کے سیشن کے بعد ڈگری دینے کی سفارش کی گئی۔ آخر میں نگران مقالہ جات ڈاکٹر محمد اشرف کمال نے سب کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مقالہ نگاروں کے کام پر روشنی ڈاتے ہوئے انھیں سراہا۔ مجیب الرحمن کنٹرولر امتحانات نے اس ڈیفنس کے اختتام کا اعلان کیا اور تمام مہمانوں کو ریفریشمنٹ کے بعد شکریہ اداکرتے ہوئے تعاون جاری رکھنے کی درخواست کی تاکہ تحقیق کے معیار کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جاسکے۔

قرطبہ یونیورسٹی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -