پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی،فیروز جمال شاہ

  پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی،فیروز جمال شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
نوشہرہ (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے ضلعی صدر بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان میں مزدور، کسان اور غریب عوام موجودہے پیپلز پارٹی ختم نہیں ہو گی کیونکہ پی پی پی نے اس ملک کے مزدوروں کسانوں اور غریب عوام کی پارٹی ہے اور اس پارٹی نے ہمیشہ مظلوم و پسے ہوئے طبقے کی آواز بلند کی ہے 27اکتوبر کو نوشہرہ میں یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منائیں گے اور 31اکتوبر کو آزادی میں مارچ میں پی پی پی کے کارکنوں کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت بھی اس ظالم حکومت کے خلاف آواز بلند کرکے جہاد کے مانند ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے نوشہرہ کے علاقہ خوڑہ نظامپور خان کوہی میں منیر خٹک کی رہائشگاہ پر ایک بہت بڑے عوامی اجتماع اور بعد ازاں سہ پہر 3:00بجے نوشہرہ کلاں میں دفتر خان کی رہائشگاہ پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیر محمد اسلم، مینر خٹک، فاروق خٹک، حیات محمد خٹک، سعود پراچہ، نور محمد خٹک، نوید خان،فضل محمد خٹک، حاجی دفتر خان، کفایت اللہ خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا بیرسٹر میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان اور ان کی پوری حکومت عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے آج خیبر سے بولان تک اور کراچی سے چترال تک اس ملک کے عوام نیازی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اب اس نااہل اور سلیکٹیڈ حکمرانوں کا گھر جانا ٹھر گیا ہے کیوں کہ 2018کے انتخابات میں ایک منصوبے کے تحت پاکستان پیپلز پارٹی کا مینڈیٹ چوری کیا گیا تھا اور اس آزادی مارچ میں وہی چوری شددہ مینڈیٹ کو چھن کر لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ڈیکٹیٹر شپ کی یاد تازہ کر دی اور نواز شریف اور پی پی پی کے کو چیئر مین آصف علی زرداری کو انتہائی بیماری کی صورت میں بھی جیلوں میں بند کرکے ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے جو کہ انتہائی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو متحد ہوکر اس ظالم نااہل اور سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف یک آواز ہو نے کی ضرورت ہے اور ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر 31اکتوبر کے آزادی مارچ کو کامیاب بنائیں انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں اور اور پیپلز پارٹی کا اصل سرمایہ ان کے نظریاتی کارکن ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے سہادت کو ترجیح دی لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہ کیا پی پی پی کے ناراض کارکنوں کو منانا میں اپنا فرض سمجھتا ہوں اور پی پی پی کے ناراض کارکنوں کو منا کر شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچا کر دم لوں گا کیونکہ پیپلز پارٹی شہیدوں کی پارٹی ہے اوع اس میں غداروں کی کوئی جگہ نہیں۔