سرائے نورنگ: پانی تنازعہ پر فائرنگ، 2خواتین جاں بحق، 2افراد زخمی

سرائے نورنگ: پانی تنازعہ پر فائرنگ، 2خواتین جاں بحق، 2افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)نورنگ کے علاقے ممہ خیل میں اراضی پر پانی چھوڑنے کے تنازعے پرفریقین کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت ایک لڑکی جاں بحق جبکہ دوافرادجاں زخمی ہوگئے‘اس سلسلے میں تھانہ عصمت اللہ شہیدنورنگ پولیس نے رابطے پر میڈیاکوبتایاکہ فریق اول ثنا اللہ ولدفیض اللہ سکنہ ممہ خیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ گزشتہ روز وہ اپنے بھائی مطیع اللہ کے ہمراہ اپنی اراضی میں موسومہ کری کاشت کرنے گئے تھے کہ جب وہاں پہنچے تو معلوم ہوا کہ زمان ولدسیداکبرنے اپنی اراضی کو سیراب کرنے کے لئے پانی چھوڑاتھاجس سے ہماری اراضی کونقصان پہنچایاتھا واپسی پر وہ بھائی کے ہمراہ زمان کے گھرجاکرگلہ کرانا چاہتے تھے جو ہمارے درمیان تکرار ہوئی تومبینہ ملزم زمان نے پستول نکال کر ہم پر بہ نیت قتل فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میں اورمیرا بھائی مطیع اللہ زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق واقعہ متوفی اور ملزم کے مابین پانی زمین پر چھوڑنے پررونماہوافریق فریق دوم کی جانب سے فاطمہ بی بی دخترمحمدزمان سکنہ ممہ خیل نے اپنی مدعیت میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایاکہ میں دیگر اہل خانہ کے ہمراہ گھر کے صحن میں موجود تھی اور بجلی بلب روشن تھاکہ مبینہ ملزمان مطیع اللہ اورثنااللہ پسران فیض اللہ سکنہ ممہ خیل بہ مسلح ہمارے گھرمیں داخل ہوئے اور بہ نیت قتل ہم پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ان کی والدہ اورہمشیرہ زخمی ہوگئی جبکہ دیگراہلخانہ خوش قسمتی سے بچ گئے بعدازاں والدہ اورہمشیرہ نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں پولیس کے مطابق مدعی نے مزیدبتایاکہ وجہ عداوت معلوم نہیں ہے پولیس نے دونوں فریقین کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔