بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، مشعال ملک

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، مشعال ملک

  

چکوال(آئی این پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جبر و بربریت کی انتہا کر دی ہے، کشمیر کی وادی لہو لہان ہے، 80لاکھ کشمیریوں کو گھروں میں بند کر دیا گیا ہے،تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ بوٹ اور بندوق کے ذریعے لوگوں کو غلام نہیں بنایا جا سکتا،انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام عالم کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادایت دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ چکوال چیمبر آف کامر س کے زیر اہتمام کشمیر سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سردا رذوالفقار علی خان دلہہ، چکوال چیمبر آف کامرس کے سرپرست اعلی ظفر بختاوری چکوال چیمبر کے بانی قاضی محمد اکبرسمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔جبکہ سیمینار میں وقار حسین کرولی، سردار نجف حمید، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری علی ناصر خان بھٹی،سابق چیئرمین یوسی وروال سردار عامر عباس،سابق سابق ناظم یوسی خیر پور راجہ غلام عباس،سابق چیئرمین یوسی ڈلوال راجہ ذوالفقار اسلم ڈلوال،سابق چیئرمین یوسی دلہہ سردار عارف خان،سابق چیئرمین یوسی منگوال حاجی گلستان خان منگوال،سابق وائس چیئرمین یوسی سہگل آباد نجم الاسلام ہاشمی و دیگر معززین کی بڑی تعداد موجودتھی۔سیمینار سے قبل یکجہتی کشمیر ریلی بھی نکالی گئی جس میں کشمیریوں کے حق میں نعرے لگائے گئے اور بھارتی مظالم کی مذمت کی گئی۔

مشعال ملک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -