رستم،پی ڈی اے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

رستم،پی ڈی اے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

  

رستم (تحصیل رپورٹر)پی ڈی اے ایمپلائز یونین کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حصول کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا، جس نے بعد ازاں عظیم الشان جلسے کی شکل اختیار کی۔تفصیلات کے مطابق پشاور پی ڈی اے کے ایمپلائز یونین ملازمین نے اپنے جائز مطالبات کے لیے ایک زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا جس میں ملازمین کے علاوہ آفیسرز نے بھی شرکت کی اس دوران مظاہرین نے حکومت سے اپنے تمام جائز مطالبات تسلیم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا، جس پر ڈائر یکٹر جنرل پی ڈی اے نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے اور ملازمین کے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرادی جبکہ یونین کے سر براہان نے اس مرتبہ عملی طور پر مطالبات تسلیم کرنے کامطالبہ کیا جلسے ایمپلائز یونین کے صدر دین محمد خلیل نے اپنے خطاب کے دوران بتایا کہ تین ماہ قبل بھی حکومت نے ہمارے مطالبات تسلیم کا وعدہ کیا تھا جو تاحال ایفا نہ ہو سکا اگر اس بار بھی ہمارے جائز مطالبے حل نہ کئے گئے تو ہم اپنے اس پر امن احتجاج کو تحریک میں تبدیل کریں گے۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -