آزادی مارچ اوردھرنے کے لیے گاڑیاں نہیں دیں گے، ٹرانسپورٹرز

  آزادی مارچ اوردھرنے کے لیے گاڑیاں نہیں دیں گے، ٹرانسپورٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے اعلان کیا ہے کہ آزادی مارچ اور دھرنا ملک کیخلاف ہے، ایسے کسی اقدام کیلئے گاڑیاں فراہم نہیں کریں گے، ہم اپنی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ٹرانسپورٹرز نے مارچ اور دھرنوں کیلئے بسیں دینے سے معذرت کرلی ہے، صدر متحدہ ٹرانسپورٹ بادشاہ آفریدی نے کہاکہ جے یو آئی وفد نے ملاقات کی اور آزادی مارچ کیلئے بسیں مانگیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے جے یو آئی ف کے وفد کو گاڑیاں دینے سے انکار کردیا ہے، دھرنا 15دن یا مہینہ رہے، اتنے عرصے کے لئے گاڑیاں نہیں دے سکتے، آزادی مارچ کیلئے بسیں نہیں دیں گے، اس سے صرف ملک کانقصان ہے۔صدر متحدہ ٹرانسپورٹ نے کہاکہ کسی کیخلاف دھرنے یا جلوس کیلئے اپنی گاڑیاں نہیں دے سکتے، ہماری پبلک ٹرانسپورٹ صرف عوام کی سہولت کیلئے ہے، دھرنے کیلئے نہیں، ہم اپنی حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہ دیگر ٹرانسپورٹرز کو بھی منع کردیا،دھرنے، جلوس کیلئے گاڑیاں نہ دیں، ہم حکومت کو اس معاملے پرسپورٹ کریں گے، اگر زبردستی گاڑیاں لی گئیں تو امید کرتے ہیں حکومت ہمارا ساتھ دے گی۔بادشاہ آفریدی نے کہا ٹرانسپورٹرز متفق ہیں، دھرنے کے لئے گاڑیاں نہیں دی جائیں گی، ہم اپنے ملک اور اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔