کراچی، قتل میں ملوث منشیات گروہ کے 2 کارندے گرفتار

کراچی، قتل میں ملوث منشیات گروہ کے 2 کارندے گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی میں سینٹرل پولیس نے قتل میں ملوث منشیات گروہ کے 2 کارندے گرفتار کرلیاہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ منشیات فروش گروہ کے2کارندے پکڑے گئے ہیں،انھوں نے 3دن قبل نیوکراچی انڈسٹریل ایریا میں نوجوان کو قتل کیا تھا، مقتول نوجوان جرائم پیشہ افراد کیخلاف پولیس کی مدد کرتا تھا۔طارق نواز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عبدالغفار،اس کی اہلیہ بابرہ اور ندیم عرف کاکروچ شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے8 کلو ہیروئن، شراب کی210 بوتلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ایس پی انویسٹی گیشن محمد طارق نے کہاکہ گرفتار کئے گئے ملزمان نے دوران انٹیروگیشن نیو کراچی کی حدود میں منشیات کا کاروبار کرنے کا انکشاف بھی کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -