پیپلزپارٹی اقلیتوں کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے،نوید بھٹی

    پیپلزپارٹی اقلیتوں کے تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے،نوید بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈز اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی منانے والے تمام شہری اس موقع پر ملک کے لیے امن، خوشخالی اور ترقی کی خصوصی دعائیں مانگیں۔ پاکستان پیپلزپارٹی غیرمسلموں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ہفتہ کو جاری بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ دیوالی کو برائی پر اچھائی اور اندھیروں پر روشنی کی فتح کے طور منایا جاتا ہے، پیپلز پارٹی کا فلسفہ بھی اندھیروں، ناانصافیوں اور عدم مساوات کے خلاف لڑنا ہے۔پیپلزپارٹی پاکستان میں آباد تمام غیرمسلموں کا تحفظ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے مسلمان، سکھ، ہندو، مسیح، پارسی سمیت تمام مذاہب کے لوگ اس ملک کے شہری ہیں اور آئین پاکستان کے تحت تمام اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ دیوالی کا تہواراتحاد اور یکجہتی کیساتھ خدمت کا احساس بیدار کرتا ہے اوریہ تہوار بھائی چارے اور خیر سگالی کے جذبات کو فروغ دیتا ہے۔نوید بھٹی نے کہا کہ غیرمسلموں نے پاکستان کے قیام، دفاع، تعمیر اور ترقی میں گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندو برادری جس طرح پاکستان میں اپنے مذہبی تہوار مناتی ہے، وہ ظاہر کرتے ہیں کہ پاکستان میں ہر شہری کو بلا امتیاز،نسل و مذہب آزادی ہے اور ہر شعبے میں وہ برابر کے حقدار ہیں۔انہوں نے اس موقع پر ہندو برادری کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔