ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے تحت کشمیر کانفرنس (آج) ہوگی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مقبوضہ کشمیر میں 86روز سے جاری بد ترین صورتحال اوربھارتی مظالم کیخلاف ہیومن رائٹس نیٹ ورک کراچی کے تحت کشمیر کانفرنس بعنوان ”کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی“آج27اکتوبر 2019 بروز اتوار 4بجے شام ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر3میں منعقد ہوگی۔کانفرنس کی صدارت سابق رکن قومی اسمبلی و امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی کریں گے۔کانفرنس سے صدرانتخاب عالم سوری (صدرایچ آراین)،شہزادمظہر(جنرل سیکریٹری)،طارق خان(جوائنٹ سیکریٹری)،شاہد حسین سومرو(سابق جج)،بیرسٹر شاہدہ جمیل،رانا آصف حبیب ایڈووکیٹ (رہنما ہیومن رائٹس)عالیہ صارم،لالہ پروین (سماجی رہنما)ابومریم (رہنمافلسطین فاؤنڈیشن)اور ہیومن رائٹس کی تنظیموں کے مدعو کیے گئے دیگر سربراہان کشمیر کی صورتحال پر اظہار خیال کریں گے۔