کراچی، لاہور اور فیصل آباد کوانتظامی خود مختاری دینی ہوگی،انیس قائم خانی

کراچی، لاہور اور فیصل آباد کوانتظامی خود مختاری دینی ہوگی،انیس قائم خانی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے کراچی، لاہور اور فیصل آباد کو معاشی و انتظامی خود مختاری دینی ہوگی۔ ان حالات میں صرف پی ایس پی ہی عوام کی واحد امید ہے، ہم وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو پاکستان کے تمام مسائل کا حل پیش کررہی ہے,جب تک ہم ظالم حکمرانوں کے خلاف کھڑے نہیں ہونگے اس وقت تک قوم کو حقوق نہیں ملیں گے کیونکہ کوشش کئے بغیر کبھی کامیابی حاصل نہیں ہوتی اور جو کوشش کر تا ہے وہی کامیابی حاصل کرتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس پی ڈسٹرکٹ ساوُتھ کے ذمہ داران کا اھم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو وزیراعظم عمران خان سے اب کسی قسم کی کوئی امید نہیں رہی، حکمرانوں کا رویہ کراچی جو پاکستان کی معاشی شہ رگ ہے کے حوالے سے انتہائی افسوسناک ہے، یہاں لوگ ڈینگی،کتے کے کاٹنے اور کچرے کے باعث بڑھتی ہوئی بیماریوں سے مر رہے ہیں۔ کراچی کی تباہی پاکستان کی تباہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کراچی سمیت اس ملک کے مسائل حل کر سکتی کیونکہ ہماری قیادت مصطفیٰ کمال کر رہے ہیں جو ایماندار، باکردار، اہل، قابل اور انتہائی محنتی ہیں۔ پاکستان کے پاس پی ایس پی سے بہتر کوئی آپشن نہیں ہے انہوں نے زمہ داران کو تلقین کی عوامی رابطہ مہم مزید تیز کی جائے، پی ایس پی کے پیغام لیکر لوگوں کے پاس جائیں انہیں ہمارے نظریہ سے آگاہ کرے تاکہ وہ ہمارے ساتھ جڑ کر جلد از جلد اپنے مسائل حل کروا سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -