سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچے مستقبل کے معمار ہیں، ،آفتاب صدیقی

         سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچے مستقبل کے معمار ہیں، ،آفتاب صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف NA247کی ایجوکیشن کمیٹی کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول ، سٹی ریلوے کالونی کے بچوں میں یونیفارمز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی ،رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، رکن سندھ اسمبلی رابعہ اظفر، ایگزیکٹیو بورڈ کے رکن عمران صدیقی ، حامد خاور اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری آفتاب صدیقی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک میں تعلیم پر خاص توجہ دے رہی ہے۔ سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں، ان پر خاص توجہ دی جانی چاہئے۔ ماضی میںخصوصا ہماری تعلیم کے حوالے سے ٹھوس پالیسیوں کی بنیاد پرہمیں خیبر پختونخواہ کی عوام نے پہلے سے زیادہ تعداد میں ووٹ دے کر منتخب کیا ۔ آج کے پی کے میں بچوں کے زیر تعلیم ہونے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری اسکولوں کو ماڈل بنایا جس کی وجہ سے والدین نے اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولز سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخلے کروائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کا حکم ہمارا دین اسلام بھی دیتا ہے۔ ہمارا مشن ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ ہونہار اور ہنر مند بن کر اپنے ملک کا نام ہر شعبے میں روشن کرے۔ یکساں نظام تعلیم سے ہی معاشرہ ترقی کرتا ہے۔ سرکاری اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کا حق ہے کہ وہ بھی بہتر تعلیم حاصل کریں، سندھ میں ناقص نظام تعلیم سے بچوں کا مستقبل تباہ ہو رہا ہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے سرکاری اسکولوں پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ آج سندھ میںبچوں کی اکثریت اسکولوں سے باہر ہے۔ سندھ میں تعلیم کی شرح دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہوتی جارہی ہے۔