نیو کراچی صنعتی ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق 

    نیو کراچی صنعتی ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق 

  

کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا، ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا دعا چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا، مقتول کی شناخت کامران ولد حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان دکان میں ڈکیتی کے لیے آئے تھے، شہریوں کے اکٹھا ہونے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کامران نامی شہری ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق 3 ملزمان موٹر سائیکل پر اور ایک ملزم پیدل فرار ہوگیا، جائے وقوعہ سے ایک موٹر سائیکل اور 30 بور کا ایک خول بھی ملا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -