اوورسیز پاکستانی ملک کا نام روشن کررہے ہیں،یحییٰ پولانی

اوورسیز پاکستانی ملک کا نام روشن کررہے ہیں،یحییٰ پولانی

  

کراچی (پ ر) ہمارے پاکستانی بیرون ملک میں بھی اپنا اور پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ یہ بات سوشل اسٹوڈنٹس فورم اور میمن ٹائمز کے اشتراک سے امریکہ سے آئے ہوئے ممتاز سماجی و ثقافتی شخصیت انور علی رومی، سینئر صحافی پیرزادہ مختار، جاوید کھانڈ والا اور نعیم حبیب میمن کے اعزاز میں کراچی پریس کلب پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے یحییٰ پولانی نے کہی۔ انہوں نے کہا کہ میمن ٹائمز کے محمد جاوید میمن اور سوشل فورم اس شہر میں مثبت خدمات انجام دے رہے ہیں اور آج کی تقریب جن افراد کیلئے منعقد کی جارہی ہے وہ یقینا قابلِ قدر شخصیات ہیں۔ انہوں نے تمام مہمانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ قبل ازیں جاوید میمن اور فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے خطبہ استقبالیہ اور تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ تقریب کے مہمانِ اعزازی فورم کے سرپرست اور وائس چیئرمین ممتاز صنعت کار سید ریحان احمد نے کہا کہ رومی صاحب اور پیرزادہ صاحب کی خدمات لائق تحسین ہیں۔ تقریب سے سید عادل ابراہیم، نسیم احمد شاہ، فہیم برنی، شبیر دانش، سلیم احمد ایڈووکیٹ، پروفیسر حافظ نسیم الدین، سید عبدالباسط، انجینئر وسیم احمد فاروقی، فیاض علی فیاض، حبیب میمن، محمد اسلام، حنا اعظم نے بھی خطاب کیا جبکہ فورم کے چیئرمین نفیس احمد خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور تمام مہمانوں میں خصوصی شیلڈ اور کتابوں کے تحائف بھی پیش کیے۔ جبکہ ا?خر میں لذت و کامِ دھن کا پرتکلف عشائیہ کا اعلان کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -