اترپردیش، کانسٹیبل نے تھانے میں بدتمیزی پر اپنے بیٹے کو قتل کر دیا

    اترپردیش، کانسٹیبل نے تھانے میں بدتمیزی پر اپنے بیٹے کو قتل کر دیا

  

نئی دہلی(آن لائن)بھارت کی ریاست اترپردیش کے علاقے گورکھ پور میں پولیس افسر نے تھانے میں موجود اپنے بیٹے کو تلخ کلامی کے بعد گولی مار کر قتل کر دیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق گورکھ پور کے چاوری چاورا پولیس اسٹیشن میں ہیڈکانسٹیبل کی اپنے بیٹے سے تلخ کلامی ہوئی اور اسی دوران اس نے اپنی سرکاری رائفل سے اسے گولی مار دی۔ہیڈ کانسٹیبل کا نام اروند یادیوبتایا گیا ہے اور پولیس نے اس کی بندوق بھی قبضہ میں لے لی۔ پولیس کے مطابق قاتل باپ کو حراست میں لے کر اس سے اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اروند یادیو کا بیٹا وِکاس یادیو اس کی پہلی بیوی سے تھا اور گورکھ پور میں ہی رہائش پذیر تھے۔

بیٹا قتل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -