راولپنڈی،ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری،او پی ڈیز 14 ویں روز بھی بند

    راولپنڈی،ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری،او پی ڈیز 14 ویں روز بھی بند

  

راولپنڈی (این این آئی) ینگ ڈاکٹرز کے او پی ڈی بائیکاٹ کے دو ہفتے مکمل ہوگئے،راولپنڈی کے تینوں بڑے سرکاری ہسپتالوں میں دو ہفتے سے او پی ڈی سروسز بند ہونے کی وجہ سے مریض رل گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہڑتالی ڈاکٹروں نے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ سسٹم کو مکمل یرغمال بنا رکھا ہے،ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال سے غریب مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،دو ہفتوں کے دوران 80 ہزار سے زائد مریض مایوسی کے عالم میں او پی ڈی سے واپس ہوئے،راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں روزانہ اوسط 2000 مریضوں کو او پی ڈی میں چیک کیا جاتا تھا،کشمیر، خیبر پختونخواہ، گلگت اور دیگر علاقوں سے آنے والے مریض بھی دربدر ہونے پر مجبور ہوگئے،محکمہ صحت اور راولپنڈی انتظامیہ ہڑتال کے دوران مریضوں کو متبادل سہولیات دینے میں ناکام رہے۔

ڈاکٹرز ہڑتال

مزید :

پشاورصفحہ آخر -