پاک فوج نے رواں سال کنٹرول لائن پر 60سے زائد بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا:ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج نے رواں سال کنٹرول لائن پر 60سے زائد بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا:ڈی جی ...

  

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ 27 فروری 2019 سے اب تک پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر 60 سے زائد بھارتی فوجیوں کو ہلاک کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ اسی عرصے میں پاکستان نے کئی بھارتی فوجیوں کو زخمی اور ان کے بنکرز کو تباہ کیا، آرٹلری گن (توپ خانوں) کی پوزیشن کو بھی نقصان پہنچایا اور جگہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا۔میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ پاک فضائیہ نے 2 بھارتی ایئرفورس کے طیاروں کو مار گرایا جبکہ بھارتی فورسز نے خوف کے مارے اپنے ہی 2 ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنا دیا۔

ٓآئی ایس پی آر

مزید :

صفحہ اول -