عمران خان4بار کراچی آئے، عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، مصطفی کمال

عمران خان4بار کراچی آئے، عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، مصطفی کمال

  

کراچی(صباح نیوز) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے وزیر اعظم عمران خان4بار کراچی آئے لیکن کراچی کے عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا۔ کراچی تباہ ہو گا تو پاکستان بھی تباہ ہوگا،شہر میں کتے نے33لوگوں کو کاٹا، شہری حکومت سورہی ہے اور عدالت نوٹس لے رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مصطفی کمال نے کہا کہاں گئے وہ صدر صاحب جنہوں نے ڈی سیلنیشن پر پریذینٹیشن دی تھی؟ باتوں کا ٹورنامنٹ کرانا بہت آسان ہے،سندھ حکومت کی کرپشن تو یہ ہے کہ اب کتوں کے زہر میں کرپشن ہورہی،کتوں پر کرپشن کی جارہی، زہر میں بھی ملاوٹ ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے،مولانا فضل الرحمان احتجاجی مارچ کررہے یہ ان کا حق ہے،ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

مصطفی کمال

مزید :

صفحہ اول -