خیبرپختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوف وہراس کاشکار
خیبر(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواکے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، شہریوں کی بڑی تعداد خوف کے عالم کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر نکل آئی۔نجی ٹی وی کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاوہ سوات اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے ہر طرف خوف کا عالم پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 جبکہ گہرائی 222 کلو میٹر تھی اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
خیبرپختونخوا/زلزلہ