ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ، پاکستان اور ہالینڈ کا میچ 3-3گول سے برابر

ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ، پاکستان اور ہالینڈ کا میچ 3-3گول سے برابر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایمسٹر ڈیم(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان پہلا میچ برابر ہو گیا، دونوں ٹیمیں مقررہ وقت میں 4-4 گول کرنے میں کامیاب رہیں، پاکستان کی طرف سے مبشر علی نے 2 جبکہ محمد رضوان اور غضنفر علی نے ایک گول کیا۔ایمسٹرڈیم میں ہونے والے اس میچ میں پاکستانی ٹیم نے آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپنایا اور 5ویں منٹ میں مبشر علی کی بدولت ابتدائی گول کرنے میں کامیاب ہو گئی،میزبان سائیڈ نے مقابلہ برابر کرنے کی کوشش کی، 20ویں منٹ میں منک وینڈرویرڈن نے ہالینڈ کی طرف سے گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔صرف ایک منٹ کے بعد بیورن کیلرمین نے گیند کو جال کا راستہ دکھا کر اپنی ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی تاہم غضنفرعلی نے گول کر کے مقابلہ ایک بار پھر 2-2سے برابر کر دیا۔38یں منٹ میں محمد رضوان نے گیند کو جال کے اندر پھینک کر سکور3-2 کر دیا۔52ویں منٹ میں رابرٹ نے گیند کو جال کا راستہ دکھا کر مقابلہ 3-3گول سے برابر کر دیا۔58ویں منٹ میں مبشر علی نے انفرادی طور پر دوسرا اور اجتماعی طور پر چوتھا گول کر کے پاکستان کو فتح کے قریب پہنچا دیا تاہم کھیل کے آخری منٹ میں ہالینڈ کے منک وینڈر نے انفرادی طور پر دوسرا گول کر کے مقابلہ 4-4 گول سے برابر کر دیا۔پاکستان اور ہالینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
ٹوکیو اولمپکس

مزید :

صفحہ اول -