آئی ایم ایف مشن آج پاکستان پہنچے گا

آئی ایم ایف مشن آج پاکستان پہنچے گا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) آئی ایم ایف کا مشن(آج) اتوار کو پاکستان پہنچے گا جو پاکستان کی کارکرگی کا جائزہ لے گا اور مذاکرات کے بعد پاکستان کو قرض کی دوسری قسط فراہم کرے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کا پروگرام سے متعلق پہلا جائزہ رواں ماہ کے اختتام سے شروع ہوگا، آئی ایم ایف مشن دورے کا آغاز 28 اکتوبر سے ہوگا جس کی سربراہی ارینستوراماریزیگو کریں گے۔وفد قرض پروگرام کے تحت پہلے جائزے کیلئے پاکستان آئے گا وفد کی مشیر برائے خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے ملاقاتیں ہوں گی جس میں تاجروں کیلئے فکسڈ ٹیکس اسکیم پر بات چیت کا بھی امکان ہے۔

آئی ایم ایف

مزید :

صفحہ اول -