نواز شریف جہاں سے علاج کرانا چاہیں کرا سکتے ہیں، اعجاز شاہ

نواز شریف جہاں سے علاج کرانا چاہیں کرا سکتے ہیں، اعجاز شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ننکانہ صاحب (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے نواز شریف جہاں سے علاج کرانا چاہیں کرا سکتے ہیں، سابق وزیر اعظم کو بیماری کی وجہ سے ضمانت ملی، کوئی پکڑ دھکڑ نہیں ہو رہی، پرتشدد مظاہرے ہوئے تو بدقسمتی ہوگی۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے دنیا نیو ز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا مولانا کو آزادی مارچ مقبوضہ کشمیر میں کرنا چاہیے، پاکستان میں آزادی مارچ کر کے کس سے آزادی لینی ہے، پکڑ دھکڑ کی خبریں غلط ہیں کسی کو نہیں پکڑا جا رہا، اگر پرتشدد مظاہرے ہوئے تو ہماری بدقسمتی ہوگی۔اعجاز شاہ کا کہنا تھا نواز شریف کو بیماری کی وجہ سے ضمانت ملی، وزیراعظم نے کہا ہے جہاں سے علاج کرانا چاہیں کروا سکتے ہیں، تحریک انصاف کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرتی۔
اعجاز شاہ

مزید :

صفحہ اول -