نوازشریف کے بعد زرداری کو بھی ریلیف ملنا چاہیے، فیصل واوڈا

  نوازشریف کے بعد زرداری کو بھی ریلیف ملنا چاہیے، فیصل واوڈا

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے عدالت نے نواز شریف کی ضمانتی دیدی ہے تو پھر آصف علی زرداری بھی شدید علیل ہیں ان کو بھی ریلیف ملناچاہیے۔ جتنے بھی قیدی بیمار ہیں پھر ان کیلئے بھی یہی پیمانہ ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز شریف کی ضمانت منظور ہونے پر اپنے رد عمل میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک حکومت کا سوال ہے کہ اس نے عدالت میں نواز شریف کی ذمہ داری کیوں نہیں لی تو زندگی اور موت تو اللہ تعالٰی کے ہاتھ میں ہے حکومت اس کی ذمہ داری کیسے لے سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے نواز شریف کو ضمانت دے دی ہے تو پھر جیلوں میں جتنے بھی قیدی بیمار پڑے ہیں ان کو بھی ریلیف دیا جانا چاہیے۔ اس طرح تو آصف علی زرداری شدید علیل ہیں ان کو بھی ضمانت دی جانی چاہیے اور 100فیصد آصف علی زرداری کو بھی ریلیف ملنا چاہیے۔ ہم کوئی آسمان س نہیں آئے ہمیں نہیں پتہ کسی کی کتنے گھنٹے، کتنے دن زندگی ہے یہ سب تو اللہ کے ہاتھ میں ہے،کوئی انسان کسی کی زندگی کی گارنٹی نہیں دے سکتا۔

فیصل واڈا

مزید :

صفحہ اول -