نواز شریف کو ضمانت مل سکتی ہے تو دوسرے قیدیوں کو کیوں نہیں، اٹارنی جنرل

  نواز شریف کو ضمانت مل سکتی ہے تو دوسرے قیدیوں کو کیوں نہیں، اٹارنی جنرل

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور کا کہنا ہے کہ اگر نوازشریف کو اس حالت میں ضمانت مل سکتی ہے تو جیل میں موجود ٹی بی یا کینسر کے مرض میں مبتلا دوسرے قیدیوں کیوں نہیں مل رہی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی اور ضمانت کیلئے دائر ہنگامی درخواست پر عدالتی کارروائی پر انور منصور کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائی جیسے چلی، مجھے اس پر افسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا کہ نوازشریف پنجاب حکومت کی تحویل میں ہیں، فیڈریشن کو نوٹس ملا نہ ہی وفاقی حکومت اس کیس میں فریق تھی، کیس سے متعلق حکومت کو علم ہی نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ دوپہر 2 بجے نوٹس ملا کہ 4 بجے پیش ہوجائیں، نوازشریف کے کیس میں نیب فریق تھی لیکن ہمارے افسر کو کہا گیا کیا آپ گارنٹی دیں گے کہ منگل تک نوازشریف کا انتقال نہیں ہوگا؟ زندگی اورموت کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا۔انور منصور کے مطابق ہم کیس میں فریق نہیں، اگر نوٹس آیا تو عدالت جائیں گے، کیس میں ہمارا کوئی ذاتی مفاد نہیں۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ اگر نوازشریف کو اس حالت میں ضمانت مل سکتی ہے تو جیل میں ٹی بی یا کینسر میں مبتلا شخص کو کیوں نہیں مل رہی؟ نوازشریف کیلئے شریف میڈیکل سینٹر سے ڈاکٹرز آتے تھے۔

اٹارنی جنرل

مزید :

صفحہ اول -