وزیراعلیٰ پنجاب کامقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم سیا ہ پر پیغام

  وزیراعلیٰ پنجاب کامقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کیخلاف یوم سیا ہ پر پیغام

  

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدل کر مودی سرکار نے تمام اخلاقی، سفارتی اور سیاسی قوانین کو پامال کیا ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں افراد کو کرفیو کی پابندیوں میں جکڑ رکھا ہے۔ بندوق کی نوک پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی جائز جدوجہد کو دبایا نہیں جاسکتا۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی جارحیت کے خلاف یوم سیا ہ کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے باوجود کشمیریوں کا جذبہ حریت کمزور نہیں پڑ ا جبکہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو بھارت پرمقبوضہ کشمیر میں آگ اور خون کا کھیل بند کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا چاہئے۔ 

وزیراعلیٰ/ پیغام

مزید :

صفحہ آخر -