کالا باغ ڈیم ملکی بقا کیلئے ناگزیر،بھارت ہمیں بنجر کر سکتا ہے،سندھ طاس واٹر کونسل
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ طاس واٹر کونسل کا کہنا ہے کہ پانی کے ذخائر نہ بنا کر ہم سنگین غلطی کررہے ہیں، بھارت ہمیں بنجر کرسکتا ہے۔سندھ طاس واٹر کونسل کے وفد نے وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک سے ملاقات کی اور ملک میں پانی کے ذخائر کی اہمیت اور ضرورت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ سندھ طاس واٹر کونسل کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر پاکستان کی بقا کیلئے ناگزیر ہے، پانی کے ذخائر نہ بنا کر ہم سنگین غلطی کررہے ہیں بھارت ہمیں بنجر کرسکتا ہے۔اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر سال 30 ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع کردیا جاتا ہے اور دریا کا پانی استعمال کرنے کے بجائے سمندر میں چھوڑ دیا جاتاہے۔
سندھ طاس واٹر کونسل