رئیل اسٹیٹ ایجنٹ شفیق سعید کی کامیاب اے جی ایم کے انعقاد پر ابو بکر بھٹی کو مبارکباد

رئیل اسٹیٹ ایجنٹ شفیق سعید کی کامیاب اے جی ایم کے انعقاد پر ابو بکر بھٹی کو ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے لاہور کے سینئررئیل اسٹیٹ ایجنٹ شفیق سعید کی ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی کامیاب اے جی ایم کے انعقاد پر صدر ابو بکر بھٹی کو مبارک باد،انہوں نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ابو بکر بھٹی،سیکرٹری میاں شاہد محمود کی ہر ممبر کو سوال کرنے کی اجازت دینے کے اقدام نے جنرل کونسل کو چار چاند لگا دئیے ہیں،شفیق سعید نے اے جی ایم میں حسابات کی آڈٹ رپورٹ پیش کرنے پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسوسی ایشن کی طرف سے ہٹ دھرمی کی بجائے غلطی تسلیم کرنے کی خوبصورت روایت برادری کے لیے نیک شگون ہے۔

شفیق سعید

مزید :

صفحہ آخر -