مسلم لیگ (ن) کا آج ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

  مسلم لیگ (ن) کا آج ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آج ملک بھر میں یوم سیاہ بھرپور انداز سے منانے کا اعلان کردیا۔شہباز شریف نے ہدایت کی کہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے ساتھ بھرپور یک جہتی کریں۔ پارٹی عہدیداروں، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورکارکنان بھرپور شرکت کریں۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے مرکزی تقریب180ایچ ماڈل ٹاؤن، لاہور میں ہوگی۔پارٹی صدر شہباز شریف کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے مرکزی تقریب سے خطاب کریں گے۔ صوبائی، ڈویڑن، ضلع، تحصیل اور سٹی کی سطح پر بھرپور سرگرمیاں کی جائیں گی۔جلسے، جلوس، مذاکرے اور ریلیاں منعقد ہوں گی، پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرائے جائیں گے

مسلم لیگ (ن)

مزید :

صفحہ آخر -