فریال تالپور کی نااہلی، الیکشن کمیشن میں درخواست پر سماعت 4 نومبرکو ہو گی

فریال تالپور کی نااہلی، الیکشن کمیشن میں درخواست پر سماعت 4 نومبرکو ہو گی

  

اسلام آباد (این این آئی)رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواست پر سماعت 4 نومبر کے لئے مقرر کر دی۔ الیکشن کمیشن نے ارسلان تاج کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے، چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن کیس کی سماعت کرے گا۔ درخواست گزار نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی ایم پی اے فریال تالپور نے سالانہ گوشواروں میں جائیدادیں ظاہر نہیں کیں، سالانہ گوشواروں میں معلومات ظاہر نہیں کیں آئین کے آرٹیکل 62 ایف کے تحت نااہل کیا جائے۔درخواست گزار ارسلان تاج نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی ہے،ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے اسپیکر سندھ اسمبلی کو بھی فریال تالپور کی نااہلی کا ریفرنس بھیجا تھا۔

فریال تالپور

مزید :

صفحہ آخر -