ڈنڈا بردار فورس کو صوبے سے نہیں نکلنے دیں گے، شوکت یوسفزئی

ڈنڈا بردار فورس کو صوبے سے نہیں نکلنے دیں گے، شوکت یوسفزئی

  

پشاور(آئی این پی)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج پر کوئی پابندی نہیں تاہم ڈنڈا بردار فورس کو صوبے سے نہیں نکلنے دیں گے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پاکستان بڑے مشکل دور سے گزرا ہے وزیراعظم کو پاکستان کی معیشت کو پٹری پرلانے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے ہیں آج اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی اکانومی ٹیک آف کر رہی ہے حالات بہتری کی طرف آ رہے ہیں لیکن اپوزیشن ملک کو دوبارہ انتشار کا شکار بنانا چاہتی ہے انہوں نے کہا کہ نہ تو وزیراعظم استعفیٰ دیں گے نہ ہی وقت سے پہلے انتخابات ہوں گے ڈی چوک پر دھرنے یا احتجاج کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر مسلے کو پیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوئی ہیں انہوں نے وہ کام کیا جو مودی اور بھارت نہیں کر سکا تھا انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیمار ہیں ان کی صحت کے لئے دعاگوہیں۔ کسی کی بیماری پر سیاست نہیں کرنا چاہتے نون لیگ کے ترجمانوں کو بھی زبان قابو میں رکھنی چاہیے۔

شوکت یوسفزئی

مزید :

صفحہ آخر -