ڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت کی تفصیلات منظرعام پرلانے کیلئے درخواست دائر

ڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت کی تفصیلات منظرعام پرلانے کیلئے درخواست دائر

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)دیامیربھاشا اور مہمندڈیموں کی تعمیر پر پیش رفت کی تفصیلات منظرعام پرلانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے،یہ درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیاہے کہ ڈیموں کی تعمیر کے لئے کتنی اراضی حاصل کی گئی،اس کی تفصیلات حکومت سے لی جائیں،ڈیموں کی تعمیر کے منصوبے پر کب کام شروع ہوا،اس کی تفصیلات بھی عدالتی ریکارڈ پرطلب کی جائیں،حکومت سے تفصیلات لی جائیں کہ مہمند اور بھاشا ڈیم کے بارے میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر کیا پیش رفت ہوئی ہے۔ 

ڈیموں کی تعمیر

مزید :

صفحہ آخر -