مولانافضل الرحمن کی تقاریرکامتن لاہوہائی کورٹ میں جمع کرادیاگیا 

 مولانافضل الرحمن کی تقاریرکامتن لاہوہائی کورٹ میں جمع کرادیاگیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)عدالتی حکم پر مولانافضل الرحمٰن کی تقاریرکامتن لاہوہائی کورٹ میں جمع کرادیاگیاہے،مسٹر جسٹس محمدامیر بھٹی مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کیخلاف اوربغاوت کی کارروائی کے لئے دائر درخواست کی 28اکتوبرکوسماعت کریں گے،درخواست گزار مقامی شہری ندیم سرورکی طرف سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ مولانا فضل الرحمن اشتعال انگیز تقاریر کر کے لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسا رہے ہیں،ان کی تقاریر سے انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے،مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ آسیہ بی بی کا فیصلہ بیرونی دباؤ میں دیا گیا جو توہین عدالت ہے،درخواست میں یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو مولانا فضل الرحمن کو ہونے والی فنڈنگ سے متعلق تحقیقات کااورپیمرا کو ان کی تقاریر نشر کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے۔
تقاریر کا متن

مزید :

صفحہ آخر -