سرینگر میں دستی بم کے حملے میں بھارتی فورسز کے چھ اہلکار زخمی
سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں ہفتہ کو سرینگر میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس پر دستی بم کے ایک حملے میں چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق حملہ سرینگر کے علاقے کرن نگر میں سی آر پی ایف کے کی ایک گشتی پارٹی پر کیاگیا جب وہ گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے۔ بھارتی فورسز نے جوابی کارروائی میں اندھا دھند فائرنگ کی۔
سرینگر