شہباز شریف اور اہل خانہ کی کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ سے ملاقات

شہباز شریف اور اہل خانہ کی کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ سے ملاقات

  

لاہور(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر محمد شہباز شریف اور دیگر اہل خانہ نے کوٹ لکھپت جیل میں حمزہ شہباز سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی صحت اور لاہور ہائیکورٹ سے چوہدری شوگر مل کیس میں ضمانت کے فیصلے سے بھی آگاہ کیا۔ حمزہ شہباز نے اپنے تایا کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے اپنے والد کے ذریعے اپنے تایا کو نیک خواہشات کا پیغا م بھی بھجوایا۔

ملاقات

مزید :

صفحہ آخر -