ایران میں غیر قانونی داخلے پر 112پاکستانی گرفتار
نوکنڈی (آن لائن)غیرقانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے 112پاکستانی باشندوں کو گرفتار کرلیا۔لیویز ذرائع کے مطابق پاک ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 112 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کرکے پاکستانی حکام کے حوالے کردیاگیا جو بہتر روزگار کے تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے مزید تفیش کے لئے ایف آئی اے حکام کے حوالے کیاگیا۔دریں اثناء ایرانی حکام نے شہادت امام حسنؓ کے حوالے سے پاک ایران راہداری گیٹ ایک روز کیلئے بند کر دیا۔ لیویز حکام کے مطابق گیٹ آج اتوار کو بندرہے گا،اس سلسلہ میں پاکستان حکام کو آگاہ کر دیا گیا۔
ایران/ گرفتار