آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے پولیس تیاریاں مکمل، ڈنڈا بردار فورس الرٹ

آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے پولیس تیاریاں مکمل، ڈنڈا بردار فورس الرٹ

  

ملتان (وقائع نگار) حکومت نے مولانا فضل الرحمن کے آذادی مارچ کو ملتان میں ہی روکنے کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ جبکہ ملتان پولیس نے اپنی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے واٹرکینن اورکرینیں بھی منگوالی ہیں۔آزادی مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے پولیس کی سپیشل پروٹیکشن یونٹ بھی شامل ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملتان پولیس کو خصوصی طور پر ٹارگٹ دیا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

آذادی مارچ کو ملتان سے آگے نہیں جانے دینا، اس سلسلہ میں ملتان پولیس کی خصوصی ٹریننگ کی جارہی ہے، پولیس لائن ملتان میں خصوصی طور پر واٹرکینن پہنچادی گئی ہے جو چند منٹوں میں مظاہرین پر ساڑھے گیارہ ہزار لیٹر پانی پھینک سکتی ہے، ذرائع کے مطابق شرکاء کو پہلے مرحلے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے روکا جائے گا، دوسرے مرحلے میں واٹرکینن کا استعمال کیا جائے گا، جدید حفاظتی لباس زیب تن کئے پولیس اہلکاروں کی خصوصی ڈنڈا بردارفورس بھی تیارکی گئی ہے، ملتان پولیس لائن میں آزادی مارچ کے شرکاء کو روکنے کیلئے پولیس کی ٹریننگ بھی کی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے یہ ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے۔

طلب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -