سینیٹررحمان ملک کاآصف زرداری کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش

سینیٹررحمان ملک کاآصف زرداری کی بگڑتی صحت پر اظہار تشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے سابق صدر آصف علی زرداری کی بگڑتی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی جسم میں پلیٹلیٹس کی مقدارتیزی سے گر رہی ہے جو جان لیوا ہوسکتے ہیں۔ ایک بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ آئین و قانون کے روسے ہر پاکستانی کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنا علاج کسی بھی معالج و بیرون ملک سے(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

کرے۔انہوں نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کو خدانخواستہ کچھ ہوگیا تو ذمہ دار موجودہ حکومت ہوگی۔انہوں نے مزید کہاکہ اقتدار کسی بھی وقت زوال پذیر ہوسکتا ہے لہٰذا اسے سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہ کیا جائے۔
سینیٹررحمان ملک