جامعہ زکریا میں دوروزہ سلیکشن بورڈ اجلاس ختم،متعدد اساتذہ کو ترقی دے دینے کی سفارش

جامعہ زکریا میں دوروزہ سلیکشن بورڈ اجلاس ختم،متعدد اساتذہ کو ترقی دے دینے ...

  

ملتان (پ۔ ر)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے جامعہ زکریا میں ہونے والے دو روزہ سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ممبران کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ممبران کے بر وقت اور بھر پور تعاون کے سبب بورڈ کی (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

میٹنگ ممکن ہو سکی۔انہوں نے کہا یونیورسٹی میں مختلف الخیال اساتذہ کے حلقے موجود ہیں مگر یونیورسٹی انتظامیہ نے حتی الامکان میرٹ کی پاسداری کو یقینی بنانے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا سلیکشن کے طریق ِکار کو قواعد و ضوابط کے مطابق شفا ف رکھ کربورڈ نے تقرری کی شفارش کی ہے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقر ر ہونے کے بعد یونیورسٹی میں زیر التوا معاملات کو جلد از جلد نمٹانے کی حکمت عملی کو اختیار کیا گیا ہے۔چنانچہ گزشتہ روز سلیکشن بورڈ کی دو روزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ یونیورسٹی اساتذہ نے کم سے کم وقت میں سلیکشن بورڈ کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا اور وائس چانسلر کو کامیاب سلیکشن بورڈ کروانے پر مبارک باد دی۔ اور یقین ظاہر کیا کہ یونیورسٹی وائس چانسلر کی متحر ک اور ترقی پسند قیادت میں اپنے علمی سفر میں اعلیٰ مقام حاصل کر لے گی۔سلیکشن بورڈ کے اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کی جبکہ اجلاس میں جسٹس شہرام سرور، عمران احمد ممبر پنجاب پبلک کمیشن پروفیسر ڈا کٹر حفیظ الرحمن قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد، رجسٹر ار صہیب راشد خان نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر علیم احمد خان، پروفیسر ڈاکٹر سیما محمود، پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ کی سلیکشن بورڈ نے ٹنیور ٹریک کیلئے تقرری کی سفارش کی۔ سلیکشن بورڈ میں جن اساتذہ کو ایسوسی ایٹ سے پروفیسر تقر ری کی سفارش کی ان کے نام یہ ہیں۔ ڈاکٹر عمران جاوید ریاضی، ڈاکٹر ثمینہ افضل فارمیسی،ڈاکٹر زاہد شفیق، ڈاکٹر حافظ بدر الدین، ڈاکٹر مظہر حسین کیمسٹری،شہزاد علی کمیونیکیشن سٹڈی، ڈاکٹر محمود سلطان کھوکھراسلامیات، ڈاکٹر خالد خورشیدایجوکیشن، ڈاکٹر دین محمد زاہد ایگریکلچر، ڈاکٹر محمد زبیر فارسٹری، ڈاکٹر محمد رزاق انٹامالوجی، ڈاکٹر زاہد محمود خان ایگری انجینئرنگ، ڈاکٹر خالد سیف اللہ ریاضی، ڈاکٹر محمد اسلم شماریات۔ اوربورڈ نے جن اسسٹنٹ پروفیسر کو ایسوسی ایٹ بننے کی تقرری کی سفارش کی ان کے نام یہ ہیں۔ ڈاکٹر مدثر منیر سول انجینئرنگ، ڈاکٹر سید اسد حسین بخاری ایگرانومی، ڈاکٹر محمد شعیب ایگری انجینئرنگ، ڈاکٹر فرخ ارسلان صدیقی مکینیکل انجینئرنگ، ڈاکٹر سید شاہد حسین بخاری آئی۔آر، ڈاکٹر کامران اشفاق سوشیالوجی،ڈاکٹر صائمہ الطاف شماریات، ڈاکٹر احمد نعیم شہزاد ایگرانومی، ڈاکٹر نعیم احمد ایگرا نومی، ڈاکٹر صبغہ نورین باٹنی، ڈاکٹر سید احتشام الحق ریاضی، ڈاکٹر فضہء ظفر ریاضی، ڈاکٹر محمد فاروق قیوم سوائل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق زین شامل ہیں۔

سفارش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -