راجن پور:جسٹس کریمنل کوارڈینیشن کمیٹی کااجلاس، اہم ایشوز پرتبادلہ خیال

  راجن پور:جسٹس کریمنل کوارڈینیشن کمیٹی کااجلاس، اہم ایشوز پرتبادلہ خیال

  

راجن پور(نا مہ نگا ر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پورمحمد یار ولانہ کی سربراہی میں جسٹس کریمنل کوآرڈنیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں محمد افضل ناصر ڈپٹی کمشنر راجن پور، احسن سیف اللہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور،  منصف(بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

 خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور، انتخاب عالم سینئر سول جج / جوڈیشنل مجسٹریٹ (کریمنل ڈویژن) راجن پور، عبدالشکور سکھیرا سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل راجن پور، ڈاکٹرمحبت علی چیف ایگزیکٹیو آفیسر (صحت) راجن پو ر، غضنفر عباس خان کھوسہ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر راجن پور، محمد رفیق ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر راجن پوراورجان محمد ڈی ایس پی راجن پور نے شرکت کی۔اجلاس  میں فوجداری مقدمات رپورٹ زیر دفعہ173ض ف برخلاف ملزمان تاخیر سے داخل کرنے کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور کو ہدایت کی گئی کہ اس تاخیر کو فی الفور ختم کریں اور مزید ہدایت جاری کی گئی کہ زیر سماعت مقدمات میں گواہان کو بر وقت پیش عدالت کریں تاکہ فیصلہ جات میں تاخیرنہ ہو۔مزید عدالتی مفروران اور پولیس اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو فوراً عمل میں لاکر چالان مقدمات پیش عدالت کرنے بارے ہدایات جاری کی گئیں۔ دوران اجلاس سہولت سنٹر سیشن کورٹس راجن پور وجا م پور کی کارکردگی کو سراہا گیا جو کہ سائلین کو بروقت حسب ضابطہ نقول، رپورٹ میڈیکل (ایم ایل سی)، مختیار نامہ قید ی، معلومات، مقدمات پیشی و کاروائی مہیا کررہے ہیں۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل راجن پو رکو ہدایت کی گئی کہ تمام قیدیوں کی عدالت کے اوقات میں حاضری کو یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں پروبیشن، پیرول اور فرانزک رپورٹس میں پیش آنے والی مشکلات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ 

تبادلہ خیال اجلاس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -