ملتان میں وارداتو ں کاسلسلہ تیز، پولیس غائب

ملتان میں وارداتو ں کاسلسلہ تیز، پولیس غائب

  

ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری  لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ہیں تفصیل کے مطابق الپہ پولیس کے علاقے میں تین ڈاکوؤں نے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

محمد صفدر سے موٹرسائیکل چھین لیا جلیل آباد پولیس کیعلاقے سے بلال سے موبائل فون چھین لیا گیا چہلیک پولیس کے علاقے سے اسامہ کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا قطب پور پولیس کے علاقے سے شریف کا موٹرسائیکل، شاہ شمس پولیس کے علاقے میں خلیل احمد کے گھر سے 34ہزار روپے مالیت کا سامان، محمد شاہد کے گھر سے واٹر پمپ، گلگشت پولیس کے علاقے سے محمد خان اور زکریا پولیس ک علاقے سے فرخ کے موٹرسائیکل اور سکندر علی کے گھر سے چار لاکھ 14ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیاکوتوالی پولیس کے علاقے سے عابد، صدر پولیس کیعلاقے سے ندیم اور الپہ پولیس کے علاقیسے عرفان کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے مخدوم رشید پولیس کے علاقے سے اسد علی کا موٹرسائیکل،  عمر حیات کے گھر سے تین بکریاں اوربستی ملوک میں شرافت علی کے گھر سے چار بکرے چوری کر لئے گئے ہیں۔

پولیس غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -