جعلسازوں کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے31اکتوبر تک جواب طلب

جعلسازوں کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سے31اکتوبر تک جواب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)  ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے جعلی کاغذات تیار کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان سے 31 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں منزہ بخاری نے درخواست دائر کرتے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

 ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ بیوہ خاتون ہے۔اس کے سسر کی جانب سے اس کے حصے میں آنے والی جائیداد پر ملزمان قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ملزمان میں چوہدری رشید تحصیلدار کبیروالہ،  مقبول شاہ قانگو حلقہ فاضل شاہ تحصیل کبیروالہ، پٹواری نور سلطان تحصیل کبیروالہ، اے ایس آئی عبدالحمید تھانہ سرائے سدھو، مصطفی حسین ہیڈ کانسٹیبل، شوکت علی، کانسٹیبل حاجی طاہر رفیق کانسٹیبل، اور دیگر غضنفر، افتخار، زرغام، مصطفیٰ اور کرم شاہ شامل ہیں۔ملزمان درخواست گزار کے نام منتقل ہونے والی اراضی کو مختلف بوگس دستاویزات تیار کرکے ہتھیانا چاہتے ہیں اور کئی بار اس کے بیٹے اور ملازم پر جھوٹے مقدمات درج کرکے اس سے رشوت وصول کی اور اب  دباؤ ڈال رہے ہیں  لیکن اس نے اس سے قبل سول عدالت سے رجوع کیا تو اس سٹے آرڈر جاری کر دیا گیا تھا تاہم ملزمان کی جانب سے جعلی دستاویزات تیار کرنے پر اس نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی لیکن اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج نہیں کیا اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم دیا جائے۔
طلب