5کتوں کا 7سالہ بچے پرحملہ، زخمی  کی نشتر میں حالت نازک،1 مالکگرفتار

5کتوں کا 7سالہ بچے پرحملہ، زخمی  کی نشتر میں حالت نازک،1 مالکگرفتار

  

مظفرگڑھ(نامہ نگار) زمینداروں کے پانچ پالتو کتوں نے حملہ کر محنت کش کے سات سالہ معصوم بچے کو نوچ ڈالا,ٹانگوں کا گوشت (بقیہ نمبر31صفحہ12پر)

کھا گئے تفصیل کے مطابق نواحی موضع رقبہ نورخان کے محنت کش محمد یار بلوچ کا سات بیٹا نجف عباس کھیلنے کیلئے گھر سے باہر نکلا تو زمینداروں کے پالتو پانچ خونخوار کتوں نے اس پر حملہ کر دیا اور اس کی ٹانگوں کا گوشت نوچ کر کھاگئے بچے کی چیخ وپکار پر لوگوں نے بڑی مشکل سے  اسے کتوں کے چنگل سے چھڑوایا پولیس نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر بچے کو ہسپتال داخل کرایا حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سیاسے نشتر ہسپتال ریفر کر دیا گیا جبکہ پولیس نے متاثرہ والد کی رپورٹ پر کتوں کے مالکان عبدالقادر بلوچ ٰ محمد حیات ٰ ریاض حسین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا اور ایک ملزم عبدالقادر کو گرفتار کر لیا ھے.

مالک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -