ہیلتھ آفس سے انسولین غائب، 3رکنی ٹیم کی ملتان انٹری، ملازم فرار

  ہیلتھ آفس سے انسولین غائب، 3رکنی ٹیم کی ملتان انٹری، ملازم فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)) محکمہ صحت دفتر کے سٹور روم سے لاکھوں روپے مالیت کی دو ہزار انسولین چوری یا غائب کے معاملے پر ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ سمیت تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی گزشتہ روز ملتان پہنچ گئی۔کمیٹی نے محکمہ صحت ملتان کی انتظامیہ سے ادویات چوری یا غائب ہونے کے بارے میں مختلف سوالات پوچھے گئے۔جبکہ کئی ملازم انکوائری کے خوف سے دفتر چھوڑ کر بھاگ گئے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محمکہ صحت ملتان کے سٹور روم سے تقریبا بارہ لاکھ روپے مالیت کی دو ہزار چوری یا غائب ہوئی تھی۔جس پر محکمہ (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ڈپٹی سیکرٹری پنجاب سمیت تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔جہنوں نے گزشتہ روز ملتان سی ای او ہیلتھ دفتر پہنچ کر اپنی تحقیقات کا آغاز کیا۔اس دوران تمام ریکارڈ کی چھان بین کی گئی۔جبکہ انکوائری کمیٹی کا سن کر محکمہ صحت کا ملوث عملے ڈر کے مارے آفس چھوڑ کر بھاگ گئے۔بلکہ محکمہ صحت کے ایک انتظامی افسر کا دست راز کمپیوٹر آپریٹر عرفان نے تو اپنے دفتر کا دروازہ کو تالہ لگایا اور فورا بھاگ نکلہ گیا۔ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے چوری ہونے والی دو ہزار انسولین میں سے ایک ہزار انسولین اکٹھی کرلی ہے۔جبکہ باقی ماندہ انسولین کو خریدا جارہا ہے۔ تاکہ کمی کو پورا کیا جاسکے۔انسولین پوری کرنے کا ٹارگٹ ڈسپنسر اشفاق کو دیا گیا ہے۔واضح رہے کچھ روز قبل محکمہ صحت ملتان کے سٹور روم سے ایک انتظامی افسر کی ایماء پر لاکھوں روپے مالیت کی دو ہزار انسولین کو چوری کرکے فروخت کردیا گیا تھا۔
انٹری