ارکان اسمبلی کی وزیر اعلی سے ملاقات، مظفرگڑھ کے پراجیکٹس پرتبادلہ خیال

ارکان اسمبلی کی وزیر اعلی سے ملاقات، مظفرگڑھ کے پراجیکٹس پرتبادلہ خیال

  

خان گڑھ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو (نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)ممبر پنجاب اسمبلی مظفرگڑھ سردار نیازخان گشکوری، مشیر وزیراعلی سردار عبدالحی دستی، چیرمین وزیراعلی ٹاسک فورس برائے لائیوسٹاک میاں علمدار قریشی، پارلیمانی سیکرٹری تعلیم سردار عون حمید ڈوگر نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی، حلقہ پی پی 278 مظفرگڑھ کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے سردار نیاز حسین خان گشکوری نے تجاویز پیش کیں۔ایم پی اے نیاز خان گشکوری نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادر کو بیٹ عیسن والا (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

میں دریائی کٹاؤ کی صورتحال سے آگاہ کیا.دریائے سندھ بیٹ عیسن والا میں جنگل کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے اس سلسلے میں.وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سپر بند کی منظوری دے دی. عیسن والاسپر بند ڈاون سٹریم کو اے ڈی پی سکیم میں شامل کرلیا گیا۔ملاقات میں شوگر ملز کے کرشنگ سیزن اور کاشتکاروں کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی.ملکی حالات کی وجہ سے وزیر اعلی پنجاب کا دورہ مظفرگڑھ کینسل کر دیا گیا.ہے وزیر اعلی پنجاب کو ایک بار پھر تمام ایم پی ایز کی جانب سے مظفرگڑھ کے دورہ کی دعوت دی گئی جلد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار مظفرگڑھ کا دورہ کرینگے۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -