تمام سیاسی حماعتوں کو قیام امن کیلئے کردار اداکرنا چاہیے، رئیس محبوب احمد

تمام سیاسی حماعتوں کو قیام امن کیلئے کردار اداکرنا چاہیے، رئیس محبوب احمد

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)وزیراعظم عمران خان کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی سمت لیکر جانا چاہتے ہیں لیکن مخالفین سیاسی طاقتوں کو یہ بات پسند نہیں موجوہ حالات میں تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے مفادات اور قیام امن کے لیئے اہم کردار ادا کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رینما سابق ایم پی اے و قومی حلقہ کے ٹکٹ ہولڈر سردار ریئس محبوب احمدخان نے اسٹیٹ بھونگ شریف میں ملاقات کرنے والے ابائی حلقہ کے مختلف علاقوں سے(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

آئے ہوئے پارٹی وفد اور عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بن جائیگا ملک کے عوام خوشحالی وترقی کی جانب گامزن ہونگے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کسی بھی جماعت کے دھرنے یا احتجاج میں رکاوٹ نہیں بن رہی بلکہ حکومت کا یہ مقصد ہے کہ پر امن احتجاج ہر شہری کا حق ہے سردار ریئس محبوب احمد خان سے سنجرپور پارٹی عہدے داران اور کارکنان میڈیا کوارڈی نیٹر نومی نعمان۔رانا عمر ایاز ایڈوکیٹ۔سید بلال ہاشمی۔شہریارولانہ۔عامرانجم۔سجادارشد۔را اکرام۔انضام الحق۔ریاض ڈہر۔خادم حسین۔محمددین مہر نے بھی ملاقات کرکے علاقہ کے مسائل پیش کیئے جس پر سردارریئس محبوب احمد نے کہا کہ علاقائی مسائل ترجحی بنیادوں پر حل کرنا میرا ماٹو ہے ابائی قومی حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے لیئے بھرپور جدو جہد جاری رکھیں گے عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہر صورت کیا جائیگا اپنے حلقہ کی عوام کی خدمت کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے بعد ازاں سردار ریئس محبوب احمد خان ان کے صاحبزادے ریئس امیرحمزہ نے مختلف جگہوں میں وفات پا جانے والے افراد کے گھروں پر جا کر ورثا سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی بھی کی۔

کردار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -