عوام کو میرٹ کی بنیاد پرحقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے، جاوید اقبال وڑائچ

عوام کو میرٹ کی بنیاد پرحقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے، جاوید اقبال وڑائچ

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی چوہدری جاویداقبال وڑائچ نے کہاہے کہ حکومت اقلیتوں کوحقوق کی فراہمی یقینی بنارہی ہے‘ پاکستان میں بسنے والے تمام عوام کوبرابری کی بنیادوں پرحقوق دیں گے‘ ماضی کی حکومتیں لوٹ مار اورکرپشن کی سیاست کوپروان نہ چڑھاتیں توآج ملک ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں کھڑاہوتالیکن وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں (بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

دنیامیں اپنالوہامنوائیں گے۔اقلیتی برادری کے رہنماء یڈھسٹرچوہان ودیگرکے ہمراہ دیوالی کاکیک کاٹنے کے بعد شرکاء سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حلقہ میں ترقیاتی کاموں کاراگ الاپنے والوں نے اپنے دوراقتدارمیں محرومیوں کے سواکچھ نہیں دیا‘ شہری آبادیاں ہوں یادیہی علاقے سب پسماندگی کاشکار ہیں‘ ایک شاہراہ کی خاطرسیاست اورترقی کے دعوے کرنے والوں کوعوام نے مستردکیاانشاء اللہ عوام کی خدمت کی سیاست پریقین رکھتے ہیں اورعوام کومیرٹ کی بنیادپرحقوق کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘ انہوں نے کہاکہ اقلیتی برادری کوحقوق ہرصورت فراہم کریں گے قبل ازیں اقلیتی برادری نے پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کی کارکردگی پراطمینان کااظہار کیاہے۔

جاوید اقبال وڑائچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -